QR CodeQR Code

دھاندلی کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، حمزہ شہباز

15 Aug 2018 13:28

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے، پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوگا، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری اقبال گجر سپیکر کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے دھاندلی کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، حلف لیکر اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں گے، نواز شریف کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ خیال رہے پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے، پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوگا، تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہی سپیکر جبکہ دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری اقبال گجر سپیکر کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 175، مسلم لیگ ق کی 10 ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعدا د پنجاب اسمبلی میں 162، پیپلزپارٹی کی 10 ہے۔ راہ حق پارٹی کا ایک رکن جبکہ 3 آزاد ارکان ہیں جبکہ 3 حلقوں میں نتیجہ زیر التوا اور 3 میں الیکشن روکے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کی 7 سیٹیں ارکان کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے باعث خالی ہوئی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 744744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744744/دھاندلی-کیخلاف-ہر-فورم-پر-آواز-اٹھائیں-گے-ایوان-کے-اندر-اور-باہر-احتجاج-کریں-حمزہ-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org