QR CodeQR Code

قومی اسمبلی میں اسپیکر کیلئے خفیہ رائے شماری جاری

15 Aug 2018 14:06

اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کے درمیان مقابلہ ہے، ضابطے کے مطابق حروف تہجی کے تحت باری باری ارکان کو نام سے بلایا جا رہا ہے۔ حروف تہجی کے تحت پہلا نام آصف علی زرداری کا پکارا گیا مگر وہ اس وقت ایوان میں موجود نہ تھے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے خفیہ رائے شماری کا عمل جاری ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں نو منتخب اسمبلی کے لیے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا مرحلہ وار انتخاب کیا جارہا ہے۔ (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں اسپیکر کے لیے رائے شماری کا عمل جاری ہے، اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کے درمیان مقابلہ ہے، ضابطے کے مطابق حروف تہجی کے تحت باری باری ارکان کو نام سے بلایا جا رہا ہے۔ حروف تہجی کے تحت پہلا نام آصف علی زرداری کا پکارا گیا مگر وہ اس وقت ایوان میں موجود نہ تھے۔ رائے شماری کے نتیجے میں منتخب ہونے والے نئے اسپیکر سے سردار ایاز صادق حلف لیں گے جس کے بعد وہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخابی عمل کا اعلان کریں گے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے قاسم سوری اور ایم ایم اے کے مولانا اسعد محمود میں مقابلہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 744757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744757/قومی-اسمبلی-میں-اسپیکر-کیلئے-خفیہ-رائے-شماری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org