0
Wednesday 15 Aug 2018 14:19

اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ووٹںگ کا عمل مکمل، گنتی جاری

اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ووٹںگ کا عمل مکمل، گنتی جاری
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ووٹںگ کا عمل مکمل ہوگیا، گنتی کا عمل جاری ہے۔ تحریک انصاف کے اسد قیصر اور قاسم سوری نے واضح اکثریت کا دعوٰی کر دیا۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے خورشید شاہ اور اسعد محمود میدان میں ہیں۔ کامیاب اسپیکر سے سبکدوش اسپیکر حلف لیں گے۔ اسپیکر کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں نے سابق اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کو امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے سید خورشید شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کیلئے تحریک انصاف اور حلیف جماعتوں نے قاسم سوری، متحدہ اپوزیشن نے مولانا اسعد محمود کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ تحریک انصاف کو ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی مینگل، جی ڈی اے، (ق) لیگ، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔

تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں 151 نشستیں ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی 7، بلوچستان عوامی پارٹی کی 5، بی این پی مینگل کی 4، جی ڈی اے کی 3، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست ہے۔ 4 میں سے 2 آزاد ارکان نے بھی تحریک انصاف کو حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ یوں تحریک انصاف کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 177 بنتی ہے۔ دوسری جانب سید خورشید شاہ اور مولانا اسعد محمود کو مسلم لیگ (ن) کے 81، پیپلز پارٹی کے 53، ایم ایم اے کے 15 اور اے این پی کے 1 رکن کی حمایت حاصل ہے۔ اس طرح اپوزیشن اتحاد کے امیدواروں کو 150 کے قریب ووٹ مل سکتے ہیں۔ ووٹوں میں سے اکثریت حاصل کرنے والا رکن اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو جائے گا۔ اسپیکر ایاز صادق نومنتخب اسپیکر سے حلف لیں گے۔ نیا اسپیکر اپنی نشست سنبھالنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائے گا۔
خبر کا کوڈ : 744759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش