QR CodeQR Code

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، سکیورٹی کے کڑے انتظامات

15 Aug 2018 14:34

اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ میں الحمدللہ ٹھیک ہوں، جیل کے سیل میں رہتا ہوں اور نماز بھی وہیں ادا کرتا ہوں جبکہ جیل میں مریم نواز سے ملاقات والے دن ہی ملاقات ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ میں ٹھیک ہوں جیل کے سیل میں رہتا اور وہیں نماز بھی ادا کرتا ہوں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کی۔ نواز شریف کو اس بار بکتر بند کے بجائے لینڈ کروزر میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت منتقل کیا گیا، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر شہباز شریف، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب بھی احتساب عدالت پہنچیں۔ دوران سماعت صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جب نواز شریف سے طبیعت پوچھی گئی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ الحمدللہ ٹھیک ہوں، انہوں نے بتایا کہ جیل کے سیل میں رہتا ہوں اور نماز بھی وہیں ادا کرتا ہوں۔ مریم نواز سے ملاقات کے حوالے سوال پر انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے ملاقات والے دن ہی ملاقات ہوتی ہے۔ دوسری جانب احتساب عدالت میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے پیغام دیا ہے کہ جمہوریت کے لیے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں اور دھاندلی زدہ الیکشن کو پوری طرح بے نقاب کریں۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


خبر کا کوڈ: 744761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744761/نواز-شریف-کی-احتساب-عدالت-میں-پیشی-سکیورٹی-کے-کڑے-انتظامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org