0
Wednesday 15 Aug 2018 14:43

قیام پاکستان کو 71 سال گزر جانے کے باوجود بہت کچھ کرنا باقی ہے، وسیم اختر

قیام پاکستان کو 71 سال گزر جانے کے باوجود بہت کچھ کرنا باقی ہے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کو 71 سال گزر جانے کے باوجود بہت کچھ کرنا باقی ہے، بدقسمتی سے ماضی میں جن سیاسی جماعتوں کو حکومت ملی وہ ناکام ہوئیں اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہے، نئی آنے والی حکومت سے امید ہے کہ کراچی اور پاکستان کے دیگر صوبوں میں سیاست سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کریگی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اقتدار تو مل چکا، اللہ کرے ان کو اختیار بھی ملے، سیاست بہت ہوچکی، اب ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، لوگ تنگ آچکے، ایک نیا آغاز ہونے جارہا ہے، نئی آنے والی حکومت کراچی سندھ اور پاکستان کے مسائل حل کرتی نظر آئی تو کے ایم سی کی کونسل اور منتخب نمائندے اس سے بھرپور تعاون کریں گے۔

وسیم اختر نے کہا کہ بنیادی ضرورت صاف پانی ہے امید ہے جس طرح وعدے کئے گئے ان پر من و عن عملدرآمد بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  اتنی قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والی آزادی کے بعد ہمارے اوپر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے ملک کو بہتر بنانے کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں، کے ایم سی کے بعض محکموں میں بہتری آئی ہے جن میں سٹی وارڈنز اور فائر بریگیڈ شامل ہیں تاہم ابھی ہمیں انہیں مزید بہتر بنانا ہے، ہمارے پاس وقت ہے اور بہتری کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 744763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش