0
Wednesday 15 Aug 2018 15:10

پارا چنار میں عملہ صفائی ڈیڑھ سال سے اپنی تنخواہوں سے محروم

پارا چنار میں عملہ صفائی ڈیڑھ سال سے اپنی تنخواہوں سے محروم
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے بلدیہ ملازمین گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاراچنار پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاکروبوں کے یونین صدر حنان غوری کا کہنا تھا کہ بلدیہ سے ملنے والی رقم سے نہ صرف گھریلو بلکہ بچوں کی ضروریات بھی پوری کرتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے لیکن اب ڈیڑھ سال سے وہ ان پیسوں سے بھی محروم رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان  کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ حنان غوری کے مطابق عیسائی برادری 1961 سے پاراچنار بلدیہ کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر کام کرتے ہیں لیکن تاحال حکومت نے ان کی مستقلی کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کی برادری میں ایک تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے پاک فوج، انتظامیہ اور خیبرپختونخوا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی مالی حالت بہتر بنانے اور ان کی مستقلی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 744768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش