0
Wednesday 15 Aug 2018 15:13

مشتاق احمد غنی خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب

مشتاق احمد غنی خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مشتاق احمد غنی 81 ووٹ لیکر صوبائی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے۔ جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار لائق محمد خان نے 27 ووٹ حاصل کئے۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے نو منتخب سپیکر مشتاق غنی نے اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار و رکن صوبائی اسمبلی محمود جان 78  ووٹوں کیساتھ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار جمشید مومند نے تیس ووٹ حاصل کئے۔ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ممبران کی تعداد 76 ہےجبکہ اپوزیشن ممبران کی تعداد 32 ہے۔، انتخاب کے دوارن کل 108 ووٹ پول ہوئے جبکہ کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ واضح رہےکہ عام انتخابات میں مشتاق غنی اپنے آبائی علاقے ایبٹ آباد کے حلقے پی کے 39 ایبٹ آباد 4 سے کامیاب ہوئے ہیں اور وہ 2013 میں بھی اسی نشست سے اسمبلی پہنچے تھے۔ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے گزشہ دور حکومت میں مشتاق غنی وزیر اطلاعات اور وزیر ہائر ایجوکیشن تھے۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے چناوٗ کا عمل جاری ہے ، اخری اطلاعات آنے تک پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی  آغا سراج درانی کو سپیکر سندھ اسمبلی منتخب کیا گیا ہے۔ آغا سراج درانی نے 96 ووٹ لیے جب کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار جاوید حنیف کے حصے میں 58 ووٹ آئے۔
خبر کا کوڈ : 744770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش