0
Wednesday 15 Aug 2018 15:17

ٹاؤن میں دیر کے رہائشی نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا

ٹاؤن میں دیر کے رہائشی نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں دیر کے رہائشی نے علاج کے لئے آنے والی شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا۔ عبداللہ ولد میر زمان سکنہ دیر حال پشاور نے رپورٹ درج کراتے ہوئے ٹاؤن پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز اس کی اہلیہ مسماۃ خدیجہ علاج کے لئے ٹاؤن میں واقع نجی ہسپتال آئی تھی جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئی۔ معلومات کرنے پر اسے پتہ چلا کہ اس کی اہلیہ کو دیر کے رہائشی عادل نے بہلا پھسلا کر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 744771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش