0
Wednesday 15 Aug 2018 18:18

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملتان میں احتجاجی ریلی

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملتان میں احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی شرمناک حرکت کے خلاف احتجاجی ریلی چونگی نمبر 14 سے نواں شہر چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت مولانا عبدالعلیم جلالی نے کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایک مسلمان کو اپنے پیارے نبی کی شان اور عزت اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز تر ہے، یورپ اگر دنیا میں امن چاہتا ہے تو ہمارے نبی اکرم  کی شان مین گستاخیاں اور بے ادبی کرنا تو دور ایسی ناپاک سوچ بھی ختم کردے، ہم ہالینڈ مین کی گئی گستاخانہ خاکوں کی شرمناک حرکتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ناپاک حرکت پر ہالینڈ کے سفیر کو بلا کے احتجاج ریکارڈ کرائے اور اسے ملک بدر کرے، ریلی میں ملتان کے جید علماء جن میں مولانا علیم جلالی، مولانا محمد جاوید جلالی، مولانا قاسم رضوی کر رہے تھے۔ مولانا الیاس معینی، مولانا باقر جلالی، مولانا مرید حسین سعیدی، مولانا ناصر سعیدی، مولانا ریحان باروی، مولانا ارشد حبیب قادری، قاری اللہ رکھا، مولانا نصراللہ باروی، حافظ نوید گل، حسان بخاری، ذیشان قادری اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 744793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش