QR CodeQR Code

امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات

ایران کے خلاف پابندیوں کو قبول نہیں کرتے، سید عمار حکیم

15 Aug 2018 21:55

حکمت ملی الائنس عراق کے راہنما نے بغداد میں امریکی سفیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف پابندیاں لگانا صحیح اقدام نہیں ہے اور اس قسم کے اقدامات عراقی عوام کو متاثر کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے بغداد میں متعین سفیر مسٹر سیلیمان نے حکمت ملی الائنس عراق کے راہنما حجت الاسلام سید عمار حکیم سے ملاقات کی۔ حکیم خاندان سے متعلقہ ایک وب سایٹ کے مطابق اس ملاقات میں عراق اور مغربی ایشیا کے خطے کی موجودہ صورتحال اور سیاسی مسائل پر بحث و گفتگو کی گئی۔ سید عمار حکیم نے عراق کی داخلی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹیوں اور مختلف سیاسی الائنس کے سامنے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ عراق کی کامیابی کیلئے سعہ صدر کے ساتھ چھوٹے چھوٹے مسائل سے چشم پوشی کرتے ہوئے قومی مفادات کو اپنے سامنے رکھیں۔
 
عمار حکیم نے مزید کہا کہ موجود صورتحال کے حوالے سے عراق میں بننے والی نئی حکومت کو آئندہ بڑے چیلنج درپیش ہوں گے۔ سید عمار حکیم نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بارے میں کہا کہ عراقی عوام پابندیوں اور اقوام کو بھوکا رکھنے والی سیاست کو رد کرتے ہیں۔ ایسے کام انتہائی منفی نتائج کے حامل ہوتے ہیں اور انکی وجہ سے مشرق وسطی کی سیکورٹی کو خطرات پیش آئیں گے اور خطے میں افراتفری پھیلے گی۔ حکمت ملی الائنس کے راہنما نے ایران کی قوم کے خلاف پابندیوں کے اثرات عراقی قوم کی طرف بھی منتقل ہوں گے۔ عراقی اور ایرانی ملتوں کے درمیان وسیع سطح پر معاشرتی، معاشی اور کلچرل روابط ہیں، جبکہ ایسی پابندیوں دونوں اقوام کے خلاف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 744820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744820/ایران-کے-خلاف-پابندیوں-کو-قبول-نہیں-کرتے-سید-عمار-حکیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org