0
Wednesday 15 Aug 2018 22:09

آزادی بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنا ہوگی، علامہ عباس کمیلی

آزادی بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنا ہوگی، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ اور سابق سینیٹر ڈاکٹر عباس کمیلی نے کہا ہے کہ حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ مادر وطن کے قیام جوش اور ولولے سے منائیں جائیں، آزادی بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنا ہوگی، اس سلسلے میں جو لوگ اس فکر اور سوچ کے برعکس منفی جذبات کا اظہار کرتے ہیں وہ کفران نعمت کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے مزار قائد پر نمائندہ وفد کے ہمراہ حاضری کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی پاکستان کیلئے عید کا دن ہے اور عید کے دنوں میں خوشی اور سوگ کے ایام میں سوگ منایا جاتا ہے، دین اور وطن کی دشمن جو قوتیں ملک اور قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سراہی کررہی ہیں وہ وطن کے کھلے ہوئے دشمن ہیں۔ اس موقع پر علامہ باقر زیدی، علامہ نثار احمد قلندری، مولانا رجب علی بنگش، آغا سبط حیدر موسوی، مولانا محمد علی حیدری، امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ کے سیکریٹری حسن اختر نقوی اور سیکریٹری اطلاعات سید مہتاب حیدر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں علامہ عباس کمیلی اور شرکاء نے فاتحہ خوانی کی اور وطن عزیز کیلئے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 744821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش