QR CodeQR Code

ہم علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کا پاکستان چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

15 Aug 2018 22:18

عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ نئی حکومت کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے، مذہبی جنونیت اور وحشت پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، حکمرانوں کی منفی پالیسیوں اور کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انصاف، تعلیم اور پائیدار امن و امان کے قیام کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، نئی حکومت کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے، مذہبی جنونیت اور وحشت پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، حکمرانوں کی منفی پالیسیوں اور کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ہم علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کا پاکستان چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کرپشن، مذہبی جنونیت اور دہشتگردی میں ملوث عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، پاکستان بنانے کے مخالف آج بھارت اور اغیار کے اشاروں دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جو قوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد نہیں کرتی، تاریخ گواہ ہے کہ وہ اندھیروں میں ہی رہتی ہیں، نئی نسل ہمارا اثاثہ ہے، حکومت نوجوانوں کو آگے لاکر خدمت کرنے کا موقع فراہم کرے، عوام کی فلاح و بہبود، اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہید قائدین کے مشن کو ہر حال میں پورا کرینگے، اس راہ میں آنیوالی ہر رکاوٹ کو اپنے شعور سے گرا دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، پاکستان ہماری شان اور پہچان ہے، اس کے دفاع اور سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اہلسنت کے تحفظ اور کھوئے ہوئے تشخص کو واپس لانے کیلئے ہر عاشق رسول کو میدان میں آنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 744823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744823/ہم-علامہ-اقبال-اور-قائداعظم-کا-پاکستان-چاہتے-ہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org