QR CodeQR Code

امید ہے نئی پاکستانی حکومت مظلوم یمنی عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت کریگی، اصغریہ تحریک

15 Aug 2018 23:08

اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ سعودی عرب کو بخوبی اس بات کا علم ہے کہ یمن کی جنگ جیتنا ناممکن ہے، کیونکہ یمینی ایک باغیرت اور جنگجو قوم ہے، جو اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کی نئی حکومت مظلوم یمنی عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت ضرور کریگی۔ یمن میں جاری سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پسند رضوی نے کہا کہ مارچ 2015ء سے یمن کے عوام بوڑھے، بچے اور خواتین کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، متحدہ عرب امارات اور چند دوسرے ممالک اس وحشیانہ اور لاحاصل جنگ میں سعودی عرب کی حمایت اور اس کا عملاً ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو بخوبی اس بات کا علم ہے کہ یمن کی جنگ جیتنا ناممکن ہے، کیونکہ یمینی ایک باغیرت اور جنگجو قوم ہے، جو اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کا امریکا کی سرپرستی میں بننے والے فوجی اتحاد کا ایجنڈا صرف سعودی شہنشاہت کا دفاع کرنا ہے، جس کے نتیجے میں وہ دنیا بھر میں قتل و غارت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ پسند رضوی نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت مظلوم یمنی عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت ضرور کریگی۔


خبر کا کوڈ: 744827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744827/امید-ہے-نئی-پاکستانی-حکومت-مظلوم-یمنی-عوام-کی-اخلاقی-سفارتی-حمایت-کریگی-اصغریہ-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org