0
Wednesday 15 Aug 2018 23:18
پی ٹی آئی اپنی ذاتی گفتگو کو چھوڑ کر پاکستان کے لئے سوچے

نون لیگ کے دوسری پارٹیون سے اتحاد کی وجہ ووٹ کی چوری کو عوام کے سامنے لانا ہے، مریم اورنگزیب

نون لیگ کے دوسری پارٹیون سے اتحاد کی وجہ ووٹ کی چوری کو عوام کے سامنے لانا ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ مسلم لیگ نون نے ووٹ کی چوری کے اصل حقائق سامنے لانے کے لئے دیگر جماعتوں سے اتحاد کیا ہے۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے جو تمام پارٹیوں کے ساتھ آزاد اور شفاف انتخابات کے لئے اتحاد کیا، اس پر قائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون اس لئے اس اتحاد پر قائم ہے کیوںکہ ووٹ کی چوری کے اصل حقائق قوم کے سامنے لانے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم کسی اعلان کے بغیر اپنے گھر رہے اور یہ عرصہ پونے 2 سال پر محیط تھا۔ پی ٹی آئی سے متعلق نام لئے بغیر ان کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمان جس پر وہ لعنت بھیجتے تھے، اب وہ اس کے اندر ہیں۔ اس لئے اس کے مطابق نعرے لگائیں اور اس کے مطابق ہی گفتگو کریں۔ انہوں نے مشورہ دیاکہ پی ٹی آئی اپنی ذاتی گفتگو کو چھوڑ کر پاکستان کے لئے سوچے۔
خبر کا کوڈ : 744828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش