0
Thursday 16 Aug 2018 01:09

افغانستان، تعلیمی مرکز کے باہر خود کش حملے میں 60 افراد ہلاک

افغانستان، تعلیمی مرکز کے باہر خود کش حملے میں 60 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان دارالحکومت میں تعلیمی مرکز کے باہر خود کش حملے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ افغان وزارت صحت کی جانب سے دھماکے میں 25 افراد کی ہلاکت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق خود کش بمبار نے خود کو تعلیمی مرکز کے باہر دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑایا۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے مختلف شہروں میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں 24 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستان نے کابل کے ایک تعلیمی ادارے میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کابل میں تعلیمی ادارے میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیا۔ تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان نے بھی کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعا کی ہے۔ عمران خان نے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

 
خبر کا کوڈ : 744839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش