0
Thursday 16 Aug 2018 01:28

امجد شعیب اپنے نفرت انگیز بیان پر گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں، وزیراعلٰی جی بی

امجد شعیب اپنے نفرت انگیز بیان پر گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں، وزیراعلٰی جی بی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ امجد شعیب کا جی بی کی مخصوص کمیونٹی کے حوالے سے میڈیا میں ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے۔ امجد شعیب نے ہمیشہ ٹی وی چینلز پر بغیر معلومات اور حقائق کے منافی باتوں سے گلگت بلتستان کے عوام کی جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے۔ ایسے لوگ ہمیشہ منفی سوچ رکھتے ہیں اور ہمیشہ منفی بات کرتے ہیں۔ وزیراعلٰی جی بی نے کہا ہے کہ یہاں کے لوگ گلف میں مزدوری کرکے ملک کے محصولات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں، ان کے بارے میں غلط بیانی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیلی کمیونٹی کا شروع سے پاکستان اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار رہا ہے۔ آغا خان سوئم سر سلطان محمد شاہ نے قائد اعظم محمد علی جناح سے مل کر پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے بانیوں کے بارے میں اس طرح کے غیر شائستہ اور منفی بیانات قابل مذمت ہیں۔ صوبائی حکومت کے سربراہ حافظ حفیظ الرحمٰن نے افواج پاکستان کے ہائی کمانڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ امجد شعیب جیسے نفرت کے بیج بونے والوں کا نوٹس لیں اور انہیں کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امجد شعیب اپنے نفرت انگیز بیانات پر جی بی کے عوام سے معافی مانگیں۔
 
خبر کا کوڈ : 744842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش