0
Thursday 16 Aug 2018 02:58

عمران خان نااہلی کیس، جسٹس شوکت صدیقی کی سربراہی میں بینچ آج سماعت کریگا

عمران خان نااہلی کیس، جسٹس شوکت صدیقی کی سربراہی میں بینچ آج سماعت کریگا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے لیے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں لارجر بینچ آج سماعت کرے گا۔ عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا، بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہیں۔ دو رکنی بینچ شہداء فاوٴنڈیشن کے حافظ احتشام احمد اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا، ہائی کورٹ کا بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمی کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست کی سماعت بھی کرے گا۔

درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت وہ رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں  وزیراعظم بننے سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ پہلے یہ کیس جسٹس شوکت صدیقی کے پاس ہی تھا جن کے ساتھ جسٹس عامر فاروق بنچ میں شامل تھے۔ تاہم 29 جولائی کو بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کرکے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو شامل کیا گیا، مگر پھر یکم اگست کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب دونوں نے سماعت سے معذرت کرلی۔
خبر کا کوڈ : 744849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش