0
Thursday 16 Aug 2018 06:45

یومِ آزادی پاکستان پر کشمیریوں نے واضح پیغام دیدیا، مسعود خان

یومِ آزادی پاکستان پر کشمیریوں نے واضح پیغام دیدیا، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام اور مزاحمتی قیادت کی جانب سے یوم آزادی پاکستان منانے اور مبارکباد کے پیغامات بھیجنے پر اُن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے طول و عرض میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا پرچم اٹھا کر جلسے، جلوس، ریلیاں اور مارچ پاسٹ بھارت کے لئے کشمیریوں کا واضح پیغام ہے۔یہاں وزیر اطلاعات مشتاق منہاس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی کال پر پندرہ اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا کر کشمیریوں نے پاکستان سے محبت اور بھارت سے اپنی نفرت کا اظہار کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 744851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش