QR CodeQR Code

کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کی قدر کرتے ہیں، روشن خورشید

16 Aug 2018 07:15

فاروق رحمانی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود کشمیری نوجوانوں اور بچوں نے جس جوش وجذبے سے پاکستان کا یوم آزادی منایا اس کو پوری پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد نے فاروق رحمانی کی سربراہی میں وزیر امور کشمیر روشن خورشید بروچہ سے یہاں ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بہادر اور غیور کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود کشمیری نوجوانوں اور بچوں نے جس جوش وجذبے سے پاکستان کا یوم آزادی منایا اس کو پوری پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کا کھلا اظہار ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کشمیری مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے سمیت کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 744854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744854/کشمیریوں-کی-پاکستان-سے-وابستگی-قدر-کرتے-ہیں-روشن-خورشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org