0
Thursday 16 Aug 2018 08:32

توہین رسالت(ص) سے بڑھ کر کوئی دہشتگردی نہیں، سراج الحق

توہین رسالت(ص) سے بڑھ کر کوئی دہشتگردی نہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے منصورہ لاہور میں عالمی مجلس ختم نبوت(ص) کے مرکزی رہنما مولانا اسماعیل شجاع آبادی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پوری قوم تحفظ ختم نبوت(ص) کے قانون کا دفاع کرے گی، ناموس رسالت(ص) قوانین پر معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے کی بجائے پوری ایمانی قوت اور حمیت سے ڈٹنے کی ضرورت ہے، ریاست اس قانون کی اونر شپ قبول کرے اور جس طرح دہشتگردی کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے، اس سے بڑھ کر 295 سی پر عملدرآمد کیا جائے کیونکہ توہین رسالت(ص) سے بڑھ کر کوئی دہشتگردی نہیں۔ سراج الحق نے کہاکہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت(ص) کے قوانین کی حفاظت ہم اپنی جان سے بڑھ کر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب زدہ این جی اوز اسلام دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں نبی آخر الزمان حضرت محمد(ص) کی اہانت (نعوذباللہ) کرکے مسلمانوں کی عقیدت و محبت کے مرکز پر حملہ کیا جائے اور ان سے رسول(ص) کی محبت اور ایمان کی دولت چھین لی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مغرب اور مغربی میڈیا ہمارے آئین و دستور سے اسلامی دفعات کو ختم کر نے کیلئے زہریلا پراپیگنڈا کرتا ہے اور مغربی ڈالرز پر پلنے والی این جی اوز اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بے بنیاد ایشو اٹھا کر عوام کو گمراہ کرتی ہیں۔ سراج الحق نے کہاکہ حکومت کو آئین اور اس کی اسلامی دفعات کی حفاظت پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کے اکیس کروڑ عوام اسلام اور نبی مہربان ؐ کی ناموس کے تحفظ پر جانیں نچھاور کرنے کو اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش