0
Thursday 16 Aug 2018 09:13

بھارتی یوم آزادی پر حویلیاں کے کشمیری بھی سراپا احتجاج

بھارتی یوم آزادی پر حویلیاں کے کشمیری بھی سراپا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ حویلیاں میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری برادری کی احتجاجی ریلی، شدید نعرے بازی، بھارتی پرچم نذرِ آتش، بھارت کا کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم اور بربریت عالمی برادری کے لئے چیلنج ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والا انڈیا ایک کروڑ مسلمانوں کو حق رائے دہی دینے کو تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار کشمیری برادری حویلیاں کی طرف سے منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز کشمیری رہنما خواجہ فصیح الرحمن لون، خواجہ عبدالرئوف، سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی صباحت خان جدون، محمد نبیل عباسی اور دیگر نے کیا۔ ریلی میں خاکسار تحریک، ملی مسلم لیگ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے کارکنان بھی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 744860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش