QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کیلئے ووٹنگ کے عمل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

16 Aug 2018 09:36

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے فیصلے کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ”احتساب سب کا“ اور کرپشن فری پاکستان مہم جاری رکھے گی، جماعت اسلامی آنیوالے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ اپوزیشن وزیراعظم کے معاملے پر تقسیم ہوگئی، پیپلز پارٹی کی جانب سے شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کے بعد جماعت اسلامی کے اکلوتے رکن اسمبلی نے بھی وزیراعظم کے انتخاب میں کسی بھی اُمیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے فیصلے کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ”احتساب سب کا“ اور کرپشن فری پاکستان مہم جاری رکھے گی، جماعت اسلامی آنیوالے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرے گی، کسی سیاسی جماعت کو کندھا دینے کی بجائے ہم اپنی نظریاتی لڑائی خود لڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 744861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744861/جماعت-اسلامی-کا-وزیراعظم-کیلئے-ووٹنگ-کے-عمل-میں-شرکت-نہ-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org