QR CodeQR Code

آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا

16 Aug 2018 11:54

ڈھائی بجے کے فوراً بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی اور کاغذات نامزدگی درست قرار دینے والے امیدواروں کے نام اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹس بورڈ پر آویزاں ہونگے۔ پولنگ اسمبلی کی نشست بوقت سہ پہر تین بجے منعقد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج (جمعرات) کو سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا۔ جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 16 اگست 2018ء کو قبل از دوپہر تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں اور ڈھائی بجے کے بعد کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکتے ہیں۔ ڈھائی بجے کے فوراً بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی اور کاغذات نامزدگی درست قرار دینے والے امیدواروں کے نام اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹس بورڈ پر آویزاں ہوں گے۔ پولنگ اسمبلی کی نشست بوقت سہ پہر تین بجے منعقد ہوگی۔ پہلے اسپیکر کے عہدے کے لئے انتخاب ہوگا، بعدازاں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

 


خبر کا کوڈ: 744883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744883/آج-بلوچستان-اسمبلی-کے-اجلاس-میں-اسپیکر-اور-ڈپٹی-کا-انتخاب-عمل-لایا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org