QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نیب کے سامنے پیش

16 Aug 2018 12:50

چوہدری پرویز الٰہی نے آج پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے الیکشن کے باعث نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ واضح رہےکہ چوہدری پرویز الٰہی اتحادی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے لئے اسپیکر کے امیدوار ہیں اور آج ایوان میں اسپیکر کا انتخاب ہورہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو طلب کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے ہیں جہاں نیب کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے آج پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے الیکشن کے باعث نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ واضح رہےکہ چوہدری پرویز الٰہی اتحادی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے لئے اسپیکر کے امیدوار ہیں اور آج ایوان میں اسپیکر کا انتخاب ہو رہا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 744892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744892/مسلم-لیگ-ق-کے-صدر-چوہدری-شجاعت-حسین-نیب-سامنے-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org