QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے منشور اور عمران خان کے ویژن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، محمود خان

16 Aug 2018 16:29

نو منتخب وزیراعلٰی نے کہا کہ اداروں کو مضبوط کریں گے اور ان کو غیر سیاسی بنایا جائے گا۔ کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، ہم صوبے کے لوگوں پر سرمایہ کاری کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی منتخب ہونے کے بعد ایوان میں پہلی مرتبہ اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان نے اپنا حلقہ کھولنے کی پیشکش کر دی۔ کہتے ہیں کسی کے کندھوں پر بیٹھ کر نہیں آئے۔ محمود خان نے کہا کہ عوام کے بھروسے کو ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا، ہم نے جو وعدے کئے ہیں ان پر مکمل عمل کریں گے، تحریک انصاف کے منشور اور عمران خان کے ویژن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، صوبے کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے۔ نو منتخب وزیراعلٰی نے کہا کہ اداروں کو مضبوط کریں گے اور ان کو غیر سیاسی بنایا جائے گا۔ کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ہم صوبے کے لوگوں پر سرمایہ کاری کریں گے۔ تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبے کے میگا پروجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ امید ہے کہ اپوزیشن کے ارکان صوبے کی ترقی میں ساتھ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 744906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/744906/تحریک-انصاف-کے-منشور-اور-عمران-خان-ویژن-پر-کوئی-سمجھوتہ-نہیں-کرینگے-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org