0
Thursday 16 Aug 2018 16:53

توہین آمیز خاکے، حکومت فوری طور پر معاملہ اقوام متحدہ میں لے جائے، مفتی مظہر اسعدی

توہین آمیز خاکے، حکومت فوری طور پر معاملہ اقوام متحدہ میں لے جائے، مفتی مظہر اسعدی
اسلام ٹائمز۔ حکومت توہین آمیز خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے، مسلمان ممالک اس مسئلہ کے حل کیلئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کریں، ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (ف)پنجاب کے جنرل سیکریٹری مفتی مظہر اسعدی، ڈاکٹر وسیم اختر، سلیم بھٹی، مفتی ارشاد اسحق ساقی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں نبی پاک کے خاکوں کے معاملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے، نیز مسلمان ممالک او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے اس معاملہ کا مستقبل بنیادوں پر حل نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر متحدہ مجلس عمل و قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آردرج کی گئی انہوں نے کہاکہ ملک کو انارکی اور انتشار کی طرف نہ لے جایاجائے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا حتی کہ پولیس سٹیشن کینٹ بہاول پور کے ایس ایچ او نے بغیرگواہی اور تحقیق کے مقدمہ درج کرلیا اور غلط دفعات لگا کر اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مساجد کے علمائے کرام جمعہ کے خطبات میں تحفظ ناموس رسالت کے حوالہ سے ہالینڈ میں خاکوں کی اشاعت کے حوالہ سے قراردادیں مذمت منظور کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 744909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش