0
Thursday 16 Aug 2018 17:11

عوام کی پیپلز پارٹی پر اعتماد کی گنتی ختم نہیں ہوگی، نومنتخب وزیراعلٰی سندھ

عوام کی پیپلز پارٹی پر اعتماد کی گنتی ختم نہیں ہوگی، نومنتخب وزیراعلٰی سندھ
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے چھٹی بار پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، سندھ کے عوام کی پیپلز پارٹی پر اعتماد کی گنتی ختم نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں وزیراعلٰی کا انتخاب جیتنے کے بعد اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میرے والد بھی وزیراعلٰی سندھ کی کرسی پر رہے ہیں، اپنی والدہ کی دعاؤں سے یہاں تک پہنچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ والد نے ذوالفقار بھٹو کے ساتھ سیاسی کیریئر شروع کیا تھا، 71ء میں لوگوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا، ہم نے آدھا ملک گنوا دیا، قائداعظمؒ کے بعد ملک غلط سمت میں چلا گیا، ایک دور میں اخبارات سنسر ہوتے تھے، خبروں کی جگہ خالی ہوتی تھی۔ نومنتخب وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے وقت ملک مشکل میں تھا، اس وقت آصف علی زرداری آگے آئے اور کہا کہ الیکشن ہوں گے، انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپنی قیادت کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے ذمہ داری دی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا، الیکشن میں آزادی نہیں دی گئی، 85 نشستیں چھینی گئیں، جو جیتے ہیں، ان کو بھی پتہ ہے وہ کیسے جیتے۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کو بہت محدود مقدار میں پانی مل رہا ہے، ہم نے عوام کیلئے کام کیا، اس لئے انہوں نے ہم پر اعتماد کیا، میں نے 2 سال کا کہا تھا، کیا دو سال میں فرق نظر نہیں آیا، زراعت کے شعبے میں بے پناہ ترقی آئی ہے، ہر دفعہ مخالفین ایک ہو جاتے ہیں، اس بار بھی فرق نہیں پڑا۔
خبر کا کوڈ : 744911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش