0
Thursday 16 Aug 2018 17:39

وسطی کرم کے عمائدین کا حکومت سے پانی کا مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ

وسطی کرم کے عمائدین کا حکومت سے پانی کا مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم کے قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ مناتو میں پانی کی شدید قلّت کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ حکومت ہنگامی بنیادوں پر عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ مناتو غنڈے میلہ میں منعقدہ بڑے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے فضل جنان، مزید خان، میر اصغر اور دیگر عمائدین نے کہا کہ علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور پانی کی قلت کے باعث دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ حکومت نے علاقے میں پانی کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر ٹیوب ویلوں کی منظوری دی ہے، لیکن طویل انتظار کے باوجود ٹیوب ویل پر بھی کام شروع نہ کیا سکا۔ جس سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عمائدین نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر بصیر خان وزیر اور پبلک ہیلتھ سمیت فورسز اور دیگر ذمہ دار حکام مسئلے کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن میں علاقے کے لوگوں نے منیر اورکزئی کو ووٹ دیکر منتخب کیا ہے اور اس نے علاقے میں پانی کی فراہمی سمیت جو انتخابی وعدے کئے تھے، اسے پورا کریں اور عوام کو مشکلات سے چھٹکارا دلائیں۔
خبر کا کوڈ : 744918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش