0
Thursday 16 Aug 2018 18:50

سنی تحریک کا جمعہ کو ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کیخلاف یوم احتجاج کا اعلان

سنی تحریک کا جمعہ کو ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کیخلاف یوم احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک نے ہالینڈ میں مجوزہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کیخلاف جمعہ 17 اگست کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک لاہور کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول نے کہا کہ ہالینڈ میں ہونیوالا مقابلہ آزادی اظہار نہیں بلکہ عالمی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ہالینڈ کیساتھ تعلقات سفارتی تعلقات ختم کرے اور ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرکے وہاں سے اپنا سفیر واپس بلا لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہیے بلکہ حرمت رسول(ص) پر دو ٹوک پالیسی اپنانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی مارکیٹ میں فروخت ہونیوالی ہالینڈ کی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 744930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش