0
Thursday 16 Aug 2018 22:02

پاکستان کا وجود نعمت خداوندی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے، مولانا محمد علی تراب

پاکستان کا وجود نعمت خداوندی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے، مولانا محمد علی تراب
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر وصوبائی امیر بلوچستان مولانا علی محمد ابوتراب نے کہا ہے کہ ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے، ملک پاکستان پورے عالم اسلام کی آنکھوں کا تارا ہے، ہمیں اتفاق واتحاد سے رہنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وجود نعمت خداوندی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے، ملک مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لئے تمام تر عصبیتوں کو ختم کرکے اتفاق واتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ملک میں جہاں جمہوری اقدار کی روانی قابل تحسین ہے، وہاں ملک میں قیام امن کے لئے افواج پاکستان کے کردار کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پوری قوم افواج پاکستان کے کردار کو سراہتی ہے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ اس موقع پر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ ہم ملک میں قیام امن کے لئے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے پرامن طور پر اپنی جدوجہدکو مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں جاری رکھیں گے، ملکی سلامتی واستحکام کے لئے ہم اور یوتھ فورس کے کا رکنان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 744958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش