0
Wednesday 25 May 2011 23:36

قوم کو یکسو اور متحد ہو کر انتہا پسندی اور ”امریکیت“ کا مقابلہ کرنا ہو گا، صاحبزادہ فضل کریم

قوم کو یکسو اور متحد ہو کر انتہا پسندی اور ”امریکیت“ کا مقابلہ کرنا ہو گا، صاحبزادہ فضل کریم
لاہور:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے کہا ہے کہ بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے افغانستان جا کر امریکہ کیخلاف جہاد کریں، امریکی ڈرون حملوں اور خودکش دھماکوں نے پاکستان کو مقتل گاہ بنا دیا ہے۔ حکمران قلعوں میں محفوظ اور عوام لہو میں نہا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر میں علمائے لاہور کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ قوم کو یکسو اور متحد ہو کر انتہاپسندی اور ”امریکیت“ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے۔ حکمران اقتدار سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔ 
سنی اتحا کونسل کے سربراہ  نے کہا کہ حکمران امریکہ نواز پالیسیاں بدلیں ورنہ قوم انہیں بدل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل جان لیں کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد اﷲ کا سپاہی ہے اور اپنے وطن کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستانی قوم کو دبانا، جھکانا اور مٹانا آسان نہیں کیونکہ ہمارا عقیدہ ہے کہ اصل زندگی کی ابتدا موت کے بعد ہوتی ہے اور ہم وہی ہیں جنہوں نے اپنے جسموں کے ساتھ بم باندھ کر بھارتی ٹینکوں کی یلغار روکی تھی۔
صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ امریکہ ایک عرصے سے پاکستان کو ایک ناکام ریاست ثابت کرنے کے ایجنڈے پر عمل کر رہا ہے۔ پاکستان کیخلاف امریکہ کی صیہونی لابی کے عزائم بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ وطن کے غدار ایکسپوز ہو رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے عوام غداروں کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے اور عبرت کا نشانہ بنائیں گے۔
علمائے لاہور کے اجلاس میں پیر سید محفوظ مشہدی، پیر سید محمد اقبال شاہ، پیر محمد اطہر القادری، محمد نواز کھرل، پیر سید محمد اجمل گیلانی، صاحبزادہ نعیم عارف نوری، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی سید مزمل حسین شاہ، صاحبزادہ عثمان علی، علامہ نعیم جاوید نوری، صاحبزادہ سید شاہد گردیزی، مفتی محمد کریم خان، صاحبزادہ سید صابر گردیزی، پیر خادم حسین شرقپوری، مولانا قاری مختار احمد صدیقی، مولانا محمد علی نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 74498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش