0
Friday 17 Aug 2018 06:31

دریا خان، گونج اور دھماکے کیساتھ فضا سے پراسرار پتھر زمین پہ آ گرا

دریا خان، گونج اور دھماکے کیساتھ فضا سے پراسرار پتھر زمین پہ آ گرا
اسلام ٹائمز۔ عذاب الہی یا کچھ اور؟ پراسرار گونج اور دھماکہ کے بعد فضا سے چار کلو وزنی پتھر گرنے سے پورا علاقہ خوف و ہراس کا شکار ہو کر رہ گیا۔ پولیس نے پتھر کو اپنی تحویل میں لیکر ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سنگم پہ واقع ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان کے علاقے کنیال میں تیز گونج اور پھر دھماکے کی آواز کے ساتھ چار کلو سے زائد وزنی پتھر فضا سے زمین پہ آن گرا، اس واقعہ میں گرچہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم پورا علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا ہو گیا ہے۔ ابرآ الود موسم کے دوران تیز گونج اور دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں کی اکثریت واقعے کی تحقیق کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے آبادی کے قریب جانور چرانے والے افراد کی نشاندہی پر کالے رنگ کا عجیب و غریب پتھر پایا گیا، جس کے گرنے سے زمین میں گڑھا پیدا ہو گیا۔ علاقہ نمبر دار اعجاز حسین نے بتایا کہ پتھر گرنے سے پیدا ہونی والی گونج اور دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی تا حال معمہ حل نہیں ہو سکا، علاقے میں چہ مگوئیاں شروع پولیس تفتیش کر رہی ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 745005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش