0
Friday 17 Aug 2018 07:58

جماعت اسلامی کا نئی ممبر و تنظیم سازی کا فیصلہ،کمیشن تشکیل دیدیا گیا

جماعت اسلامی کا نئی ممبر و تنظیم سازی کا فیصلہ،کمیشن تشکیل دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان نے نئی ممبر سازی اور تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیشن تشکیل دیدیاگیا ہے۔ تنظیم سازی کا فیصلہ منصورہ لاہور میں ہونیوالے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں گیا گیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم کمیشن کی نگرانی کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق اس وسیع اختیاراتی کمیشن کے ممبران میں نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر اقبال خلیل، عبدالحق ہاشمی اور شاہد ہاشمی شامل ہیں۔ یہ کمیشن دعوت و تربیت اور تنظیمی امور کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گا کہ تربیتی نظام کو وسعت دینے کیلئے کیا اقدامات کیے جائیں اور تنظیم اور دستور جماعت میں کیا تبدیلی کی جائے جس سے جماعت اسلامی کا پیغام ہر خاص و عام، معاشرے کے موثر طبقات، نوجوانوں، خواتین اور دیہات تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنیوالے بلدیاتی انتخابات سے قبل عام لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد جماعت اسلامی میں شامل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی اور عام لوگوں کو جماعت اسلامی کا حصہ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 745009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش