QR CodeQR Code

آزاد کشمیر صنعتی انقلاب کے دروازے پر کھڑا ہے، مسعود خان

17 Aug 2018 08:32

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ میرپور اور بھمبر میں صنعتوں کے قیام کیلئے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ سی پیک کے تحت آزاد کشمیر کے عوام کو آمدورفت کیلئے جدید ترین مواصلاتی ذرائع حاصل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کے بعد آزاد کشمیر صنعتی انقلاب کے دروازے پر کھڑا ہے۔ سی پیک کے تحت آزاد کشمیر کے عوام کو نہ صرف آمدورفت کیلئے جدید ترین مواصلاتی ذرائع حاصل ہوں گے بلکہ صنعتی ترقی کا نیا دور بھی شروع ہو گا جس سے پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں کیلئے ملازمتوں اور باوقار انداز میں اپنے خاندان کیلئے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر نے سیکرٹری صنعت و حرفت راجہ طارق مسعود خان کی بریفنگ کے دوران کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ میرپور اور بھمبر میں صنعتوں کے قیام کیلئے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 745012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745012/ا-زاد-کشمیر-صنعتی-انقلاب-کے-دروازے-پر-کھڑا-ہے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org