QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کا شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ

17 Aug 2018 09:42

گورنر نومنتخب وزیراعلٰی سے حلف لینے کے بعد مستعفی ہو جائینگے۔ گورنر خیبر پختونخوا کل اپنا استعفٰی صدر مملکت کو بھجوا دینگے۔ واضح رہے کہ اقبال ظفر جھگڑا پر مستعفی ہونے کیلئے اندرونی دباؤ بھی تھا، اس سے قبل اقبال ظفر جھگڑا نے مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گورنر نومنتخب وزیراعلٰی سے حلف لینے کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا کل اپنا استعفٰی صدر مملکت کو بھجوا دیں گے۔ واضح رہے کہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا پر مستعفی ہونے کیلئے اندرونی دباؤ بھی تھا، گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے اس سے قبل مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 745017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745017/پی-ٹی-آئی-کا-شاہ-فرمان-کو-گورنر-خیبر-پختونخوا-بنانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org