QR CodeQR Code

موجودہ صورتحال کیلئے بی جے پی و پی ڈی پی ذمہ دار ہے، غلام احمد میر

17 Aug 2018 10:25

پردیش کانگریس کے صدر نے کہا کہ نارتھ اور ساﺅتھ پول نے کشمیر کے سماجی تانے بانے میں ایسا زہر گھول دیا ہے جس کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور ہر مثبت سوچ رکھنے والے فرد واحد اور تنظیم کا اولین فرض بنتا ہے کہ وہ کشمیر میں امن اور بھائی چارے کی بحالی کے لئے کام کرے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے بی جے پی و پی ڈی پی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ سابق مخلوط حکومت ہر محاذ پر ناکام رہنے کے بعد جموں کشمیر کو مذہب اور خطوں کے نام پر تقسیم کر کے چھوڑ گئی ہے اور اسے ذات پات، دھرم برادری کے نام پر ایسے کاری زخم لگا دئیے ہیں جن کو مرہم لگانا بھی آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ اور ساﺅتھ پول نے کشمیر کے سماجی تانے بانے میں ایسا زہر گھول دیا ہے جس کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور ہر مثبت سوچ رکھنے والے فرد واحد اور تنظیم کا اولین فرض بنتا ہے کہ وہ کشمیر میں امن اور بھائی چارے کی بحالی کے لئے کام کرے۔


خبر کا کوڈ: 745019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745019/موجودہ-صورتحال-کیلئے-بی-جے-پی-ڈی-ذمہ-دار-ہے-غلام-احمد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org