0
Friday 17 Aug 2018 09:50

فیس بک پر دوستی کا بھیانک انجام، شادی کے نام پر دھوکا، ملزم زیور اور رقم لے کر فرار

فیس بک پر دوستی کا بھیانک انجام، شادی کے نام پر دھوکا، ملزم زیور اور رقم لے کر فرار
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے ضیاء مسعود نے شادی کا جھانسہ دے کر جھنگ کی تیئیس سالہ لڑکی کو بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے لڑکی سے ایک لاکھ روپے اور دس تولے سونا بھی چھین لیا، جبکہ قانونی کارروائی پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ پولیس پر صلح کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ فیس بک پر دوستی کا انجام بھیانک ثابت ہوا۔ شادی کا سنہرا سپنا چکنا چور ہوگیا۔ جھنگ کی دوشیزہ کو اعتبار کے نام پر اسلام آباد کے لڑکے نے دھوکا دے دیا۔ نوجوان نے متاثرہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اسلام آباد بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی، رقم اور سونا لوٹ لیا گیا، جبکہ تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ لڑکی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے لڑکے کو گرفتار نہیں کررہے، مجھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، کہ صلح کرلو۔ اعلٰی حکام سے گزارش ہے کہ مجھے انصاف دیں۔

دوسری جانب ملزم ضیاء مسعود کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو جلد گرفتار کرنے یقین دہانی کرا دی۔ ڈی ایس پی غلام مصطفٰی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ہم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی چھاپے مارے ہیں، جلد گرفتار کر لیں گے، میرٹ کے مطابق معاملہ حل کریں گے۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ لڑکی کی تین سال سے لڑکے سے دوستی چل رہی تھی۔ متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ ضیاء مسعود نے مجھے یہ کہہ کر بلایا کہ میں تم سے نکاح کرلوں گا، میرے گھر والے تمہیں قبول کر لیں گے، اپنے گھر لے کے گیا اور زیادتی کی۔
خبر کا کوڈ : 745020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش