0
Friday 17 Aug 2018 11:36

کشمیری قیدیوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے، مزاحمتی قیادت

کشمیری قیدیوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے، مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ نے کشمیری قیدیوں کی حالت کو ناگفتہ بہ قرار دیتے ہوئے جملہ سیاسی قیدیوں بشمول نعیم احمد خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نیشنل فرنٹ نے کہا کہ نعیم احمد خان اور دیگر درجنوں قیدی کئی امراض میں مبتلاء ہیں اور اُنہیں بہتر طبی سہولیات سے محروم رکھنا اُن بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے جو قیدیوں سے متعلق ہیں اور جن پر بھارت نے بھی دستخط کر رکھے ہیں۔ نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے  ایک بیان میں کہا کہ نئی دہلی ایک نہیں تو دوسرے بہانے آزادی پسند عوام و قائدین کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر آئے دنوں مختلف بہانے بنا کر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، تلاشیاں لی جاتی ہیں، گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں اور اُن کی جائیدادوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے یہاں تک کہ اُنہیں تھانوں اور اذیت خانوں میں لے جاکر اُن پر تشدد ڈھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سارے حربوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو اُن کے سیاسی مطالبات سے دستبردار کرنا ہے حالانکہ نئی دہلی گذشتہ سات دہائیوں سے لگاتار ایسے حربے آزما تی آرہی ہے لیکن اس کے باوجود وہ آزادی پسندوں کا جینا دو بھر کرنے میں لگی ہے۔ انہوں نے حقوق البشر کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کی رہائی یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہوجائیں۔
خبر کا کوڈ : 745023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش