0
Friday 17 Aug 2018 10:07

اسفندیار ولی خان کی کابل یونیورسٹی پر خودکش حملے کی مذمت

اسفندیار ولی خان کی کابل یونیورسٹی پر خودکش حملے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کابل میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اے این پی کے مرکزی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے جاری کردہ اپنے بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کی نئی لہر نے معصوم طلباء و طالبات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے مقاصد سمجھ سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دیر پا امن کا قیام تبھی ممکن ہے جب افغان سرزمین پر امن قائم رہے۔ اس لئے پاکستان اور افغانستان کی ریاستوں کو چاہیئے کہ مل کر دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں، یہی تعاون دونوں ممالک میں امن کے قیام کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں لائق مذمت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 745024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش