0
Friday 17 Aug 2018 10:35

متحدہ مجلس عمل دھاندلی کیخلاف بھرپور احتجاج کریگی، مولانا عبدالغفور حیدری

متحدہ مجلس عمل دھاندلی کیخلاف بھرپور احتجاج کریگی، مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عوام نے جس جذبے سے ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دیا، وہ قابل تحسین ہے، لیکن عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے عوام اور ووٹ کی تقدوس کے توہین کی۔ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے گذشتہ دنوں پارلیمنٹ لاجز میں این اے 267 مستونگ قلات شھید سکندر آباد سے کامیاب رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور ورکرز کا تہہ دل سے مشکور ہیں، جہنوں نے شب و روز محنت کرکے جمعیت علماء اسلام اور متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو قابل فخر ووٹ دیا، انکی ہمت کو سلام ہے۔ دھاندلی سے بننے والے حکومتیں بھی چند دنوں کے لئے بنتی ہے۔ وہ عوام کے مسائل کیا حل کرینگے، جنہیں عوامی مسائل سے آگاہی نہیں۔ دھاندلیوں سے جیت والے اپنے جیت بھی پریشان ہیں۔ ایم ایم اے کے راستے کو زبردستی روکا گیا۔ ہمارے امیدواروں کے جیت کو زبردستی ہار میں تبدیل کیا گیا۔ متحدہ مجلس عمل متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی کے خلاف آواز بلند کریگی۔ ووٹ کی عزت بچانے کے لئے کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 745028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش