0
Friday 17 Aug 2018 12:04

وزیراعلٰی کے پی کے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

وزیراعلٰی کے پی کے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی جہاں گورنر اقبال ظفر جھگڑا وزیراعلٰی محمود خان سے حلف لیں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراء کی شمولیت سے متعلق مشاورت بھی شروع کر دی گئی ہے جس کی حتمی منظوری چیئرمین عمران خان دیں گے۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ میں زیادہ تر سابق وزراء کو شامل کرنے کا امکان ہے، اشتیاق ارمڑ، شاہ محمد خان، خلیق الرحمٰن، ضیاء اللہ بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ عاطف خان اور شہرام ترکئی کو سینئر وزیر بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ نومنتخب وزیراعلٰی محمود خان کا انتخاب کل اسمبلی اجلاس کے دوران عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے 77 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدِ مقابل متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کئے۔
خبر کا کوڈ : 745034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش