0
Friday 17 Aug 2018 14:24

کان دھماکے میں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

کان دھماکے میں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق 18 مزدوروں کی لاشیں نکالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ کان میں دب جانے والے 16 مزدوروں کی لاشیں کل جمعرات کے روز نکال لی گئی تھیں جب کہ دو کی لاشیں 110 گھنٹوں بعد آج نکالی گئی ہیں۔ اتوار کے روز کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور سنجیدی میں کان کنی کے دوران دھماکہ سے کان بیٹھ گئی تھی، جس میں متعدد مزدور کان میں دب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ امدادی کاموں میں مصروف افراد کا کہنا تھا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت متعدد مزدور کان کے اندر موجود تھے۔ کان میں پھنس جانے والے افراد کی مدد کے لیے کی گئی تمام کارروائیاں زیادہ تر کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سر انجام دیں۔ ناتجربہ کاری اور درکار آلات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سات امدادی کارکن بھی گیس بھر جانے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ کان حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات، دیر اور شانگلہ سے بتایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 745036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش