0
Friday 17 Aug 2018 16:26

چین بحرالکاہل میں فضائیہ کو امریکا اور اتحادیوں پر حملوں کے لئے تیار کررہا ہے، پینٹاگون

چین بحرالکاہل میں فضائیہ کو امریکا اور اتحادیوں پر حملوں کے لئے تیار کررہا ہے، پینٹاگون
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکہ دفاع پینٹاگون کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق چین بحرالکاہل میں اپنے بمبار طیاروں کو امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملوں کے لئے تیار کررہا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بیجنگ اپنی زمینی افواج کو لڑنے اور جنگ جیتنے کے قابل بنانے میں تبدیل کررہا ہے۔ جمعرات کو کانگریس کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فوج، معاشی اور سفارتی اثرورسوخ بڑھا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین عالمی سطح پر اپنے قدم جمانے اور علاقائی حکمرانی کے لئے تیزی سے کوششیں کررہا ہے۔ چین کی فضائی طاقت کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی بمبار طیارے چین سے دور تک حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی طاقت حاصل کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی اپنے جزائر میں اپنی عسکری قوت کو وسعت دے چکی ہے، سمندری خطوں میں تربیت حاصل کررہا ہے اور ممکنہ طور پر امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملوں کی تربیت حاصل کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 745051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش