0
Friday 17 Aug 2018 16:23

پشاور، کروڑوں کی ہیروئن پکڑی گئی، سمگلر گاڑی سمیت گرفتار

پشاور، کروڑوں کی ہیروئن پکڑی گئی، سمگلر گاڑی سمیت گرفتار
منشیات سمگلرکو ہیروئن سے گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ منشیات سمگلر ضلع خیبر سے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کرینگے، جس پر ان کی ہدایت پر شہر آنے والے راستوں پر ناکہ بندیاں کردی گئیں۔ رنگ روڈ پرناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 10 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم نوید سکنہ شاہ کس جمرود کو گرفتار کرکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں منشیات سمگلنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 745053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش