0
Friday 17 Aug 2018 16:31

پشاور، دیر سے تعلق رکھنے والا خواجہ سراء قتل

پشاور، دیر سے تعلق رکھنے والا خواجہ سراء قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں پر تشدد اور جان سے مارنے کا سلسلہ نہ رُک سکا۔ دیر سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء ناصر عرف نازو کو پشاور میں بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایک اور خواجہ سراء کو بہیمانہ تشدد کے بعد ابدی نیند سلا دیا گیا۔ ناصر عرف نازو ایک روز قبل لاپتہ ہوا تھا، تلاش کے بعد تھانہ پشتخرہ کے علاقہ سواتی پھاٹک کے قریب اس کی بوری بند لاش ملی۔ پولیس کے مطابق نازو پر بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے قتل کا یہ 7واں واقعہ ہے، جبکہ گذشتہ 3 سالوں میں 62 خواجہ سراء قتل ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 745055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب