0
Friday 17 Aug 2018 20:08

ملتان، جے یو آئی کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، جے یو آئی کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ہالینڈ میں آقا دوجہاں حضرت محمد کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت  کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلہ میں ملتان میں بھی میں گول باغ گلگشت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں خطاب کرتے ہوئے مفتی غلام مصطفی نے کہا کہ ہالینڈ میں خاکوں میں شان رسالت مآب میں گستاخی اور توہین کی گئی جس سے امت مسلمہ کو تکلیف ہوئی اور اسلام کا مذاق بنایا گیا، او آئی سی کو نوٹس لینا چاہئے، اس موقع پر جمیعت علماء اسلام کے سنئیر رہنما مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمان اکبر نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی عدالت میں ایسے لوگوں کے خلاف مقدمہ دائر کر کے ان کو عبرت ناک سزاء دلو ائے اور اقوام متحدہ ان اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی اقدامات پر نوٹس لے، عالمی برادری تمام مذاہب کی مقدس اور مقتدر شخصیات کے خلاف اشتعال انگیزی پر قانون سازی کرے، انہوں نے کہا کہ تمام مسلم برادری متحد اور متفق ہو کر ان اقدامات کا سدباب کرے، پاکستانی حکومت اس سلسلہ میں قائدانہ کردار ادا کرے، مظاہرے میں میاں جمشید اجمل، مفتی محمد عثمان، جمال خاں، قاری عبداللہ، قاری ابوبکر مدنی، صاحبزادہ فداء الرحمان، حبیب اللہ خاں بابر، عبیداللہ بھٹی، پروفیسر مشتاق احمد، قاری محمد فہیم، مولانا ناصر موہانی، مقبول شاہ، محمد صابر، ملک حسن، زاہد مقصود قریشی، فدا بخش، قاری محمد عارف، محمد معاویہ و دیگر بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 745091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش