0
Friday 17 Aug 2018 20:19

جے یو پی (نورانی) کا یوم تحفظ ناموس رسالت، مساجد میں ہالینڈ کے خلاف مذمتی قراردادیں اور احتجاجی مظاہرے

جے یو پی (نورانی) کا یوم تحفظ ناموس رسالت، مساجد میں ہالینڈ کے خلاف مذمتی قراردادیں اور احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی ہدایت پر ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا، ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام نے ہالینڈ کے اسلام دشمن رویے اور توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہالینڈ کا سفارت خانہ فوری طور پر بند کرے، ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے، ہالینڈ کی مصنوعات پر پابندی لگائی جائے، اُنہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم میں ہالینڈ کے اسلام دشمن اہانت رسول پر مبنی اقدامات کے خلاف صدائے حق بلند کرتے ہوئے ہالینڈ کی کھلی دہشت گردی اور دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کے خلاف فوری اقدامات کئے جائیں، رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ کی حکومت اہانت رسول پر مبنی گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کا اعلان کر کے دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی ہے، جس سے مسلمانوں میں شدید اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے، پوری دنیا میں مسلمان ہالینڈ کی حکومت کی شدید مذمت کر رہے ہیں، ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ہالینڈ کی حکومت سے سفارتی اور معاشی تعلقات ختم کرے، ہالینڈ کا سفارت خانہ بند کر دیا جائے، ہالینڈ کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور اقوام متحدہ میں ہالینڈ کے اسلام دشمن رویے کے خلاف فوری طور پر موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا اعلان کرنے والے عمران خان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کائنات کی سب سے مقدس ہستی رحمت عالم، محسن انسانیت حضور (ص) کی عظمت اور ناموس کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات کرے، اگر نئی حکومت نے بھی سابقہ حکمرانوں کی روش اختیار کی تو پاکستان کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 745092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش