0
Friday 17 Aug 2018 20:33

ملتان، لبیک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی

ملتان، لبیک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ لبیک سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انجمن طلباء اسلامیہ کی طرف سے ہالینڈ میں بننے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہالینڈ مردہ آباد ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت لبیک سٹوڈنٹ فیڈریشن ملتان اور انجمن طلباء اسلامیہ کے رہنماؤں نے کی، سکندر اقبال نے کہا کہ ناموس رسالت کا مسئلہ وہ واحد مسئلہ ہے جس پر امت نے کبھی غفلت سے کام نہیں لیا۔ ہالینڈ حکومت گستاخانہ خاکے شائع ہونے سے روکے اور عالم اسلام سے حکومتی سطح پر معافی مانگے، نہیں تو پاکستان حکومت سے میرا مطالبہ ہے کہ ہالینڈ کے ساتھ تمام سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کریں اور ہالینڈ کے سفیر کو ان کے ملک واپس بھیجے اُنہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہماری درخواست ہے کہ آپ اس مسئلے کی حساسیت کو سمجھیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ مسلمان ناموس رسالت پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، اس موقع پر LSF رہنماء سکندر حیات بھٹی، محمد علی، ATIکے رہنماء سکندر اقبال، جاوید اشرف اور حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 745095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش