0
Friday 17 Aug 2018 20:38

شہباز شریف کی شکست پر نون لیگی اراکین کا عمران خان کی نشست کے سامنے احتجاج

شہباز شریف کی شکست پر نون لیگی اراکین کا عمران خان کی نشست کے سامنے احتجاج
اسلام ٹائمز۔ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر قومی اسمبلی میں نون لیگ نے احتجاج شروع کردیا، اراکین چیئرمین پی ٹی آئی کی نشست کے سامنے جمع ہوگئے، خوب نعرے بازی کی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم منتخب ہوگئے، مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو 80 ووٹوں کے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شہباز شریف کی شکست پر قومی اسمبلی میں نون لیگی خواتین و مرد اراکین نے شدید احتجاج شروع کردیا، نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی نشست کے سامنے جمع ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی۔ شہباز شریف نے احتجاج میں حصہ نہیں لیا، نون لیگی اراکین کی قیادت رانا ثناءاللہ کر رہے ہیں، لیگی اراکین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ احتجاج کے وقت ایوان سے باہر چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 745096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش