QR CodeQR Code

کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، آئی جی سندھ

17 Aug 2018 21:07

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ پولیس میں نفری کی کوئی کمی نہیں ہے، ہمارے پاس ٹیکنالوجی بیس پولیس کی کمی ہے، پولیس میں کرپشن کے خاتمے کے لئے اندرونی سیل بنا دیا گیا ہے عید قربان پر کھالیں چھیننے کے واقعات کی سختی سے روک تھام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سے پہلی درخواست 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی کریں گے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے، اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں نفری کی کوئی کمی نہیں ہے، ہمارے پاس ٹیکنالوجی بیس پولیس کی کمی ہے، پولیس میں کرپشن کے خاتمے کے لئے اندرونی سیل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان پر کھالیں چھیننے کے واقعات کی سختی سے روک تھام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 745098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745098/کراچی-سے-اسٹریٹ-کرائمز-کے-خاتمے-لئے-پرعزم-ہیں-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org